177 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ایک مسئلہ یہ یہ ہے کہ والد نے اپنی حیات میں اپنی اولاد میں اور بیوی میں اپنی زمینوں کو رجسٹرڈ کروا دیا تھا تو کیا صرف رجسٹرڈ کرنے سے وہ اسکے مالک ہونگے یا کچھ شرائط ہیں۔نیزکسی مصلحت سے رجسٹر کروایا تھا (کاغزی کاروائی کا خرچ کم ہو یا حکومت کے ٹیکس وغیرہ سے بچنے کے طور پر ہو)وغیرہ اس بارے میں بھی مفصل جواب عنایت فرمائیں۔
asked Sep 20, 2020 in احکام میت / وراثت و وصیت by Muhammad mustafa

1 Answer

Ref. No. 1164/42-389

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کسی مصلحت سے دوسرے کے نام رجسٹری کرادینے سے وہ شخص مالک نہیں ہوجاتاہے۔ بلکہ ہبہ کرکے اس کو قبضہ کرادیا جائے تب ملکیت ثابت ہوتی ہے۔ محض رجسٹری  سے ملکیت ثابت نہیں ہوتی ہے۔ تاہم اس کا خیال رہے کہ اگر والد کا انتقال ہوگیا ہے اور جن کے نام رجسٹری ہے وہ ملکیت کا دعوی کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ مالک بنادیا تھا تو ظاہر ہے ان کا ہی قول معتبر ہوگا۔ البتہ اگر وہ ملکیت کے دعوی میں غلط  ہوں  گے  تو اس کا گناہ ان کو خود ہوگا اور بروز حشر ان کے لئے یہ وبال جان ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 27, 2020 by Darul Ifta
...