740 views
اس وقت انڈین پریمئر لیگ، ipl متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے،
جس میں ڈریم الیون ایک گیم ہوتا ہے، جس میں لوگ اپنا روپیہ لگاتے ہیں مثال کے طور پر، زید نے ایک میچ کے لئے ۱۱/ پلئیر کو منتخب کیا اب اگر وہ سارے پلئیر اچھا کھیلیں گے، تو انکا پوائینٹ جوڑ کر روپیہ لگانے والے کو انعام ملتا ہے،
جیسے اگر کسی نے ۴۹ روپیہ لگایا، اور اگر اس کی ٹیم کا پوائینٹ ایک نمبر پر آگیا، تو اسکو ڈریم الیون کی طرف سے ایک کروڑ روپیہ، انعام ملےگا، اور اسکا لگایا ہوا رقم ۴۹ روپیہ بھی واپس ملےگا، اسی طرح جو جتنے نمبر پہ آئےگا اسی حساب سے روپیہ ملےگا، واضح رہے کہ اس میں گیم کھیلنے والے  ۴۴/ لاکھ کے قریب  لوگ ہوتے ہیں، لیکن انعام ۲۸ لاکھ کے قریب لوگوں کو ہی ملتا ہے،اور باقیوں کو نہ تو انعام ملتا ہے اور نہ ہی رقم ۴۹ روپیہ واپس ملتی ہے،کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
جلد جواب مرحمت فرمائیں اور شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں!
asked Sep 21, 2020 in متفرقات by md shahid jamaie

1 Answer

Ref. No. 1156/42-395

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  یہ کھیل جوا اور قمار پر مشتمل ہے، کہ پیسے سب ٹیموں نے ادا کئے مگر ہارنے والی ٹیموں کو کچھ نہیں ملا اور ان کا پیسہ جیتنے والوں کو دیدیا گیا ۔  اس لئے یہ شرطیہ  کھیل  درست نہیں ہے۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 26, 2020 by Darul Ifta
...