136 views
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسلہ ذیل کے بارے میں

اگر کسی شخص کے کپڑے پر نجاست لگ جائے اور اسے پتا نہ چلے وہ شخص اسہی کپڑوں میں نماز ادا کرلے اسے نماز کے بعد معلوم ہو کہ کپڑے پر نجاست لگی ہوئی ہے تو کیا اس شخص کی نماز ہو جائے گی یا نہیں اس مسلہ کی
وضاحت فرمائی جائے آپ کی عین نوازش ہوگی
asked Sep 21, 2020 in نماز / جمعہ و عیدین by Mohd Ahmad

1 Answer

Ref. No. 1157/42-393

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر کپڑے پر نجاست اس قدر لگی ہے  جو منافی صلوۃ ہے  یعنی ایک درھم کے برابر نجاست ہےتو ایسی صورت میں نماز کا اعادہ لازم ہوگا۔ اور اگر نجاست ایک درہم کی مقدار سے کم ہے تو نماز لوٹانے کی ضرورت نہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 26, 2020 by Darul Ifta
...