137 views
سوال: وطن سے دور اولاد کا وراثت میں حصہ- اسلام وعلیکم جناب والا گذارش عرض یہ ہے کہ میرے والد صاحب اشرف على خان ( مرحوم) جوکہ شاہ باد، رامپور کے رہائشی تھے، سترہ سال کی عمر میں پاکستان آ گئے تھے۔میٹرک کی تعیلم انہوں نے انڈيا میں حاصل کر لی تھی۔ پاکستان آنےکےبعد دو دفعہ وہ انڈیا اپنے والد اور میرے دادا امجد علی خان( مرحوم )سے ملنے بھی گئے- میرے دادا کی تین اولادین، دو بیٹے( اشرف علی خان( مرحوم) ، ساجد علی خان( مرحوم ) اور ایک بیٹی( آصف جہاں) ہیں- میں صرف یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا شرعى اعتبار سے میرے والد صاحب کا وراثت یا جائیداد میں حصہ ہوگا؟ ۔برائے مہربانی اس بارے میں وضاحت فرما دیں
asked Sep 22, 2020 in Miscellaneous by marinechem

1 Answer

Ref. No. 1158/42-394

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ وراثت کے لئے ہم وطن ہونے کی شرط نہیں ہے۔ وارث دنیا کے کسی بھی حصہ میں ہوگا ، اس کو وراثت میں حصہ ملے گا۔  اس لئے آپ کے والد کا وراثت میں حصہ ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 26, 2020 by Darul Ifta
...