299 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسائل کے بارے میں؟
مطلق پلاسٹک کی ٹوپی کا استعمال کرنا کیسا ہے اور اگر کوئی شخص اس ٹوپی کو لگاکر نماز پڑھ لے تو اس کا شرعی حکم کیا ہوگا؟ شریعت کی روشنی میں مکمل و مدلل جواب تحریر فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔     محمد اختر ایم پی
asked May 19, 2014 in آداب و اخلاق by mdasad123
edited May 19, 2014 by Darul Ifta

1 Answer

بسم اللہ الرحمن الرحیم     

الجواب وباللہ التوفیق: پلاسٹک کی ٹوپی میں نماز پڑھنی درست ہے  تاہم نماز صاف ستھرے کپڑوں میں پڑھنی چاہئے ، میلے کچیلے کپڑوں میں نماز پڑھنی مکروہ ہے۔ لہٰذا اگر ٹوپیاں میلی کچیلی ہوں خواہ پلاسٹک کی ہوں یا کپڑے کی اور ایسی ہوں کہ انہیں استعمال کرنا عام حالات میں بھی بُرا لگتاہو تو ایسی ٹوپی میں نماز مکروہ ہے۔ کذا فی الفتاوی      واللہ اعلم

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered May 19, 2014 by Darul Ifta
...