170 views
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، مین نے تجارت میں دو رشتہ داروں سے پانچ پانچ لاکھ لیا اور مین نے خود کئ لاکھ وقفہ وقفہ سے لگاتا رہا. معملہ یہ طئہ تھا کے آمدنی سے سارے خرچہ نکال کر جو باقی بچے دونوں شریکوں کو دس دس فیصد دیاجائیگا. اسطرح معملہ چلتا رہا. ان دونوں کے دس لاکھ اور ہمارا پیسہ مخلوط رہا اور کچھ دکان کرایہ، کچھ ڈکوریشن اور کچھ سامان خریدوری میں لگا. اب دکان بیٹھ گئ اس وبا میں اور ملگی خالی کردئے اور چند ہزار کا سامان  جو بچا وہ گھر لالئے. سوال یہ ہیکہ رشتہ کی نزاکت کی وجہ سے  ہم انکی اصلی رقم کو ابھی بھی محفوظ کہہ رہے ہیں اور ارادہ یہ ہیکہ نئے سرے سے کاروبار جمائیں اس بقیہ سامان کو استعمال کرتے ہوئے اپنے خود کے پیسوں سے، تو ایسا کرنا خلاف شریعت ہوگا کیا
asked Sep 26, 2020 in تجارت و ملازمت by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1165/42-417

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جی، ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر کسی خاص بات میں شبہ ہو تو اس کو بالکل واضح کرکے دوبارہ سوال کرلیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 28, 2020 by Darul Ifta
...