1,077 views
سوال: قضا نمازوں میں قرائت سری ہو گی یا جہری جیسے فجر کی نماز قضاء کرے تو جہری قرائت کرے یا سری خاص طور پر مرد حضرات کے لئے کیا حکم ہے؟
asked Sep 27, 2020 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

Ref. No. 1170/42-418

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جہری نمازوں کی قضاء  اگر جہری نماز  کے اوقات میں کرے تو جہری اور سری دونوں کا اختیار ہے، اور اگر سری نماز کے اوقات میں قضاء کرے تو سری ہی قراء ت کرے گا۔ جہر جائز نہیں ہے۔ فجر کی نماز کی قضاء اگر طلوع فجر کے بعد کرے تو سری قراءت کرے گا، البتہ اگر جماعت کے ساتھ نماز ہو تو امام جہری قراءت کرے گا۔

ویخافت المنفرد حتما ای وجوبا ان قضی الجھر یۃ فی وقت المخافتۃ کان صلی العشاء بعد طلوع الشمس۔ (ردالمحتار، فصل فی القراءۃ 1/533)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 27, 2020 by Darul Ifta
...