121 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک شخص ہے جس کے دماغ پر کافی چوٹ آئی تھیں جس
کی وجہ سے اس کے حواس ٹھکانے نہیں تھے اور بیماری کے ایام میں اس نے اپنی بیوی کو تین طلاق دی تھی  واضح الفاظ میں .....ٹھیک ہونے کے بعد وہ یہ کہ رہا ہے کہ مجھے کچھ معلوم نھیں کہ میں نے طلاق دی ہے یا نھیں  ......اور مجھے تو دو مھینے تک پتہ بھی نھیں کہ میرے ساتھ کیا ہوا ....!!
معلوم یہ کرنا ہے کہ طلاق ہوئی یا نھیں ......؟؟
asked Sep 28, 2020 in طلاق و تفریق by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1171/42-425

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   صورت مسئولہ میں کسی قریبی دارالقضاء سے رجوع کریں، کیونکہ یہ بات تحقیق طلب ہے کہ سر میں لگی چوٹ کس نوعیت کی تھی، حواس کس حد تک گم ہوگئے تھے، ڈاکٹر کی رپورٹ کیا ہے وغیرہ وغیرہ۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 5, 2020 by Darul Ifta
...