178 views
السلام علیکم مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ میرا معدہ خراب ہے اور گیس کی وجہ سے بار بار ہوا خارج ہوتی ہے مجھے نماز کے لیے بار بار وضو کرنا پڑتا ہے کوئی حل بتائیں8
asked Sep 29, 2020 in طہارت / وضو و غسل by Seeratnoreen

1 Answer

Ref. No. 1172/42-423

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر وضو وفرض نماز کے بقدر وقت مل جاتا ہے اور وضو کرکے نماز باوضو پڑھ لیتے ہیں تو بار بار وضو کرکے نماز پڑھتے رہیں۔ البتہ اگر وضو کی حالت میں نماز پڑھنا ممکن ہی نہ ہو اور برابر وضو ٹوٹ جاتا ہو، تو پھر آپ معذور ہیں، لہذا نماز کے وقت میں وضو کرکے جب تک وقت باقی ہے جتنی چاہیں نماز پڑھ سکتے ہیں۔وقت ختم ہوگا تو وضو ٹوٹ جائے گا۔   

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 5, 2020 by Darul Ifta
...