154 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے گھر کی چھت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں سے پرنالہ لگایا تھا جسکو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کی سہولت کے لیے ہٹا دیا تھا پھر جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو واقعہ کا علم ہوا تو فوراً رجوع کرلیا اور دوبارے پرنالہ اسی جگہ لگوا دیا
معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر کوئی شخص اس واقعہ کو مستدل بناتے ہوئے مسجد سے فائدہ اٹھاتا ہے تو اسکا ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟؟؟ کیا یہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی خصوصیت تھی یا سب کے لئے حکم مانا جائے گا؟؟
asked Sep 30, 2020 in مساجد و مدارس by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1173/42-440

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اس واقعہ سے استدلال کرکے مسجد سے فائدہ اٹھانے کا جواز ثابت کرنا درست نہیں ہے۔ اس لئے کہ یہ اسلام کے ابتدائی زمانہ کا واقعہ ہے، شروع میں بہت سے  حضرات صحابہ کے دروازے مسجد کی طرف کھلُتے تھے، بعد میں آپ نے اس اجازت کو منسوخ کردیا تھا ، اس لئے اس کو حضرت عباس  کی خصوصیت پر محمول کیا جائے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 13, 2020 by Darul Ifta
...