158 views
اگر کوئی شخص عقیقہ نہیں کر سکا
اب وہ ایک سال کے بعد عقیقہ کرنا چاہتا ہے تو وہ کس دن کریگا
کسی نے کہا ہے کے عقیقہ اس دن ہوگا ۔۔۔
مثلا ۔۔کہ وہ بچہ 5 تاریخ کو اگر پیدا ہوا ہے تو اگلے مہینہ پانچ کو ہی عقیقہ ہوگا ۔۔
اگر درمیان میں عقیقہ کیا تو عقیقہ نہیں ہوگا ۔
اس کی کیا حقیقت ہے ۔یا اگر یہ سچ ہے تو تفصیل کیا ہے اس میں ۔۔۔۔
۔۔۔محمّد انس (الہ آبادی)
asked Sep 30, 2020 in ذبیحہ / قربانی و عقیقہ by Anasbabu

1 Answer

Ref. No. 1174/42-424

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ساتویں، چودہویں،یا پھر اکیسویں دن عقیقہ کرنا مسنون ہے۔ اس کے بعد کبھی بھی عقیقہ کیاجائے ، عقیقہ ادا ہوجائے گا۔ ایسا کوئی ضروری نہیں ہے کہ جس دن ولادت ہو اسی تاریخ میں عقیقہ ہو،  کسی دن کی کوئی تخصیص نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 5, 2020 by Darul Ifta
...