131 views
بعض دفعہ کتا گھر میں آجاتا ہے جبکہ وہ پالا ہوا نہیں ہوتا بلکہ محلہ کا رہنے والا ہوتا ہے تو کیا جب وہ خود بخود آکر گھر میں بیٹھ جائے یا روزانہ روٹی پکاتے ٹائم آکر بیٹھ جائے روٹی ٹکڑے کے لالچ میں تو کیا اس کی وجہ سے بھی وہ گناہ ہوگا جو کتے کو پالنے میں ہوتا ہے اور کیا اس وقت فرشتے گھر میں داخل نہیں ہوتے
کیا ایسے کتے کو مار پیٹ کر گھر سے بھگانا درست ہے یا نہیں؟؟
asked Oct 14, 2020 in متفرقات by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1182/42-449

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  کتا اگر گھر میں داخل ہوجائے تو اس کو کھلانا ضروری نہیں ہے، بلکہ اس کو گھر سے باہر نکال دینا چاہئے کہ  جب تک وہ گھر میں ہوگا فرشتے گھر سے دوررہیں گے، پھر اگر گنجائش ہو تو کچھ کھانے پینےکو دینا چاہئے البتہ اگر اس کو کچھ بھی کھانے کو نہ دے تو بھی کوئی گناہ نہیں ہوگا۔ لیکن اگرکتا  پالا ہوا ہے اور اس کو گھر میں  باندھ کر رکھا گیا ہے ،  تو اس کے کھانے پینے کی ذمہ داری مالک پر ہوگی، اس کو کھانا نہ دینا اور بھوکا رکھنا باعث گناہ ہے، اگر استطاعت نہ ہو تو اس کو آزاد کردینا چاہئے تاکہ دوسری جگہ اپنا کھانا تلاش کرے۔  

عن ابن عمر رضي الله عنهما، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «دخلت امرأة النار في هرة ربطتها، فلم تطعمها، ولم تدعها تأكل من خشاش الأرض» (صحیح البخاری، باب: خمس من الدواب فواسق، یقتلن فی الحرم 4/130)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 17, 2020 by Darul Ifta
...