93 views
ایک گھر میں کافی دنوں سے کچھ اثرات ہیں کافی عاملوں نے تصدیق کی ہے لیکن وہ نکالنے پر قادر نہیں ہوسکے اب ایک دیندار عامل نے بتایا کہ انکو گھر سے نکالنے کی ضرورت نہیں ہے انکی خواہش ہے کہ ان کے کمرے میں روزانہ دیا جلا دیا کریں تو وہ پھر کسی کو تکلیف نہیں دیں گے
تو کیا ایک کمرے میں دیا جلانا شرع کی رو سے شرک تو نہیں ہے  اسکی وضاحت فرمادیں
asked Oct 17, 2020 in اسلامی عقائد by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1187/42-462

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اس کا شرک سے کوئی تعلق نہیں ہے، صرف دیا جلانا شرک کیسے ہوجائے گا؟اس لئے  ایسا کیا جاسکتا ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 25, 2020 by Darul Ifta
...