214 views
Ref. No. 1052

السلام علیکم محترم ۔میرا سوال یہ ہے کہ میرے اکثر دوست اس وقت تبلیغی جماعت سے منسلک ہیں اور مجھے بھی اس میں شامل ہو نےکی دعوت دیتے ہیں تو کیا مجھے اس میں شامل ہو نا چاہئے یا نہیں، اس کی وضاحت کر دیں ،  کیا اس کی فرضیت کسی حدیث سے ثابت ہے؟ والسلام
asked Apr 1, 2015 in فقہ by asghar575796

1 Answer

Ref. No. 1116 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔  اپنے عقیدہ کی درستگی، اعمال صالحہ کی تحصیل اور دین کے  دیگربنیادی  مسائل  کا جاننا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ یہ تمام امور دینی  مدرسہ، خانقاہ  وغیرہ سے جس طرح حاصل ہوتے ہیں اسی طرح تبلیغی جماعت   میں نکلنے سے بھی حاصل ہوتے ہیں ۔ آج کے دور میں اپنی اصلاح اور لوگوں میں دینی بیداری پیداکرنے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر  کا حکم عام ہے؛ ہر دور میں ہر شخص پر وقت اور حالت کے تقاضہ کے مطابق فرض ہے۔  اپنے گھر پر رہ کر بھی لوگوں کو نیکی کا حکم کرنا اور برائیوں سے روکنا حتی الوسع ضروری ہے۔ اگرآپ اس راہ میں نکلیں گے تو آپ کو بھی فائدہ ہوگا اور آپ کی ذات سے دوسروں کا بھی فائدہ ہوگا جو ذخیرہ آخرت ہوگا ان شاء اللہ۔ اللہ تعالی ہم سب کو دین  کوسمجھنے  اور اس کو پھیلانے کی توفیق عطافرمائے۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ خود بھی شامل ہوں اور اپنے متعلقین کو بھی شامل کریں ۔کچھ دن اس راستہ میں لگانے کے بعد ہی اس کا فائدہ آپ کے سمجھ میں آئے گا۔علاوہ ازیں اپنی اصلاح اور دینی مسائل کو سمجھنے کیلئے علماء سے بھی رابطہ رکھیں۔  واللہ الموفق۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Apr 5, 2015 by Darul Ifta
...