113 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم لوگ ایک جگہ کام کرتے ہیں جہاں سے مسجد تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے تو سبھی لڑکے تنہا تنہا اپنی اپنی نماز دکان میں  ہی  ادا کرت ہیں تو کیا ہم دکان میں اگر جماعت سے نماز اد ا کریں تو کیا اسکی گنجائش ہے یا نہیں؟؟ واضح ہو کہ اکثر لڑکے ایسے ہیں کہ اگر انکو مسجد میں جانے کا پابند کرتے ہیں تو وہ سرے سے نماز ہی ضائع کر دیتے ہیں
اس بارے میں رہنمائی فرمائیں
asked Nov 15, 2020 in نماز / جمعہ و عیدین by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1203/42-502

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   اسلام میں نماز کا جو حکم ہے وہ مسجد کی  جماعت کے ساتھ  مطلوب ہے۔ اسی لئے مسجد چھوڑکر جو لوگ گھروں میں نماز پڑھتے تھے، ان پر آپ ﷺ نے ناراضگی کا اظہار فرمایا تھا، اس لئے حتی الامکان مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے تاہم اگر کسی وجہ سے مسجد نہ جاسکیں تو باقی لوگوں کو چاہئے کہ دوکان میں ہی  باجماعت نماز پڑھیں کہ کم از کم جماعت کے ثواب سے محروم نہ ہوں۔

صلوۃ الجماعۃ تفضل صلوۃ احدکم بسبع و عشرین درجۃ (مسند احمد شاکر، سند عبداللہ بن عمر، 5/239، حدیث نمبر 5779)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 18, 2020 by Darul Ifta
...