434 views
Ref. No. 1059

مفتی صاحب۔ قبروں پر بریلوی جو شرکیہ کام کرتے ہیں  تو ایک مولانا صاحب نے یہ کہا کہ تم مسلمان ہو کے شرک کرتے ہو جہنم میں کیوں نہ جاؤ گے، حالانکہ ہندو بھی تو شرک کرتے ہیں تو اگر وہ مشرک تو تم بھی مشرک ۔ انہوں نے کہا کہ کعبہ کے رب کی قسم  اگر یہ قبروالے مسلمان جنت میں جائیں گے تو ہندو بھی جائیں گے۔ تو کیا یہ ان کا کہنا صحیح ہے؟ کیا بریلوی سب مشرک ہیں؟ اب سوال یہ کہ ہندو نے یہ کہتے ہوئے مولانا کو سن لیا اب وہ اس خیال میں ہے کہ مسلمان بھی مشرک ہوتے ہیں  تو ا س کو کیا بتایا جائے کہ سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔
asked Apr 4, 2015 in بدعات و منکرات by arkhnf

1 Answer

Ref. No. 1122 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ تمام بریلوی مشرک نہیں ہیں، بلکہ جو لوگ قبروں پر سجدہ کرتے ہیں  اور صاحب قبر کو مشکل کشا وحاجت روا اور مختار سمجھتے ہیں وہ مشرک ہیں ؛ غیرمسلم اور مشرک دونوں کا درجہ ایک ہی ہے۔ غیر مسلم کو اسلام کے بنیادی عقائد کو سمجھادیا جائے کہ اسلام میں اصل شرک و بت پرستی سے روکنا اور تمام امور میں اللہ تعالی کو ہی مشکل کشا وحاجت روا ہونے کا عقیدہ رکھنا ضروری ہے۔ اور جو اس کے خلاف کرے وہ اسلام سے خارج ہے۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Apr 8, 2015 by Darul Ifta
...