118 views
عرض یہ ھیکہ  جو غیروں کے تہوار ہوتے ہیں جیسے کہ ہولی دیوالی وغیرہ ان تہواروں میں بہت سی چیزوں پر آفر ملتا ہے وہ چاہے مسلم کی طرف سے ہو یا ہندو کی طرف سے ہو   کیا مسلمان اس آفر سے فاٸدہ اٹھا سکتا ہے اور اس میں بانٹی جانے والی مٹھاٸ کے کھانے کا کیا حکم ہے براۓ مہربانی جواب عنایت فرماٸیں عین نوازش ہوگی
asked Nov 17, 2020 in اسلامی عقائد by مسیح الدین

1 Answer

Ref. No. 1210/42-511

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   (1) ایسے تہواروں کے موقع پر مارکیٹ میں جو چھوٹ ملتی ہے، خواہ مسلم کی طرف سے ہو یا غیرمسلم کی طرف سے، ان سے فائدہ اٹھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ (2) اگر مٹھائی کسی دیوی دیوتا پر چڑھاوے کہ نہ ہو اور اس میں کسی ناپاک چیز کی آمیزش کا اندیشہ بھی نہ ہو تو اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ عام طور پر دوکاندار جو مٹھائی اپنے گراہکوں کو کھلاتے رہتے ہیں اس میں کوئی ایسی بات نہیں پائی جاتی ، اس لئے اس کے لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 21, 2020 by Darul Ifta
...