110 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ہمارے یہاں قبرستان میں بہت سارے درخت ہیں جن کو گاؤں والے فروخت کرنا چاہتے ہیں آیا ان فروخت شدہ درختوں سے حاصل شدہ رقم کو مسجد کے اخرجات میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں،جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں،
فقط والسلام
المستفتی  اشفاق احمد کشمیری
بتاریخ
23/11/2020
asked Nov 23, 2020 in اسلامی عقائد by Ishfaq Ahmad

1 Answer

Ref. No. 1219/42-000

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   قبرستان میں موجود درختوں  کو اگر کسی خاص مصرف کے لئے وقف نہ کیا گیا ہو تو ان  کو بیچ کر ان کی  رقم مسجد میں لگائی جاسکتی ہے۔  البتہ درختوں کو کاٹتے ہوئے قبروں کی حرمت کا پورا خیال رکھاجائے۔

سئل نجم الدین فی مقبرۃٍ فیھا اشجار ھل یجوز صرفھا الی عمارۃ المسجد قال نعم ان لم تکن وقفاً علی وجہ آخر۔ (الھندیۃ 4/476)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 30, 2020 by Darul Ifta
...