183 views
Ref. No.1064

مفتی صاحب۔ ایک آدمی کی گائے مرگیی  تو اس نے اپنے کھیت میں لیجاکر ڈال دیا، اب کھیت سے قریب جس کا گھرہے اس کا کہنا ہے کہ اس کو دفن کردو اس کی بدبو سے پریشانی ہے۔ مگر وہ آدمی کہتا ہے کہ میں نے  تواپنے کھیت میں ڈالا ہے، میں دفن نہیں کروں گا۔
asked Apr 6, 2015 in آداب و اخلاق by abubakr
edited Apr 15, 2015 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 1132 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔  گائے والے پر لازم ہے کہ گائے کو دفن کرے اور فضا کو آلودہ نہ کرے۔ فضا کو آلودہ کرکے دوسروں کو تکلیف نہ  پہونچائے۔ 

ایسے شخص کو پیار سے سمجھایا جائے کہ اگر اس جگہ اس کا گھر ہوتا تو کیا وہ اس کو پسند کرتا ، اگر اس کا پڑوسی اپنی چھت پر ایسا کام کرے جس سے اس کو تکلیف ہو تو کیا وہ برداشت کرے گا؟ وہ کام جس سے دوسروں کو تکلیف پہونچے اس سے احتراز ضروری ہے۔ پیارو محبت سے اگر سمجھایا جائے تو امید ہے کہ باز آجائے گا۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Apr 15, 2015 by Darul Ifta
...