134 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
میری بیوی نے مجھ سے موبائل کا مطالبہ کیا تھا میں نے اس سے منع کیا اور اس کو پیسے دے کر یہ کہا کہ ان پیسوں سے موبائل کے علاوہ کچھ بھی سامان خرید لے اس نے ضد کی تو میں نے غصے میں کہہ دیا کہ اگر موبائل لیکر آئ تو تو میرے نکاح سے ختم ہو جائے گی _ پھر وہ موبائل لیکر آگئ
اب اس کے بارے میں بتائیں کہ کیا طلاق ہوگئی اگر ہوگئ تو کونسی طلاق ہوئی اور اب دوبارہ رجوع کی کیا شکل ھوگی
asked Dec 1, 2020 in طلاق و تفریق by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1224/42-538

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  صورت مسئولہ میں شرعا ایک طلاق رجعی  واقع ہوگئی۔ شوہر عدت کے اندر رجعت کرسکتا ہے۔

والمعلق بالشرط ينزل عند وجود الشرط كالمنجز (فتح القدیر للکمال ابن الھمام/ باب جنایۃ المملوک 10/345)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 9, 2020 by Darul Ifta
...