173 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
اجتماع الملاھی معصیۃ والجلوس علیہا فسق و التلذذ بہا کفر (رد المحتار
 اس سے کیامراد ہے جس کی وجہ سے کافر بن جائے گا
کیا آجکل جو گانے مزے لے لیکر سنتے ہیں اس سے بھی کفر ہوجاتا ہے یا نہیں؟ اسی طرح شادی وغیرہ میں ڈی جے بجواکر اس سے خوب لذت اور مزے لیتے ہیں تو یہ کفر میں داخل ہے یا نہیں
صحیح مطلب سمجھا دیں
asked Dec 2, 2020 in متفرقات by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1227/42-535

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ لہو ولعب اور گانے باجے کو سننا معصیت ہے، اور اس طرح کی محفل میں بیٹھنا فسق ہے، یعنی سننے سے زیادہ گناہ اس طرح کی محفلوں میں بیٹھنے کا ہے۔ اور اس طرح کی چیزوں سے لطف اندوز ہونا کفران نعمت اور نعمت کی ناقدری ہے۔ اس لئے کہ اعضاء کو ان کاموں کے علاوہ میں لگانا جن کے لئے ان کو بنایاگیاہے  یہ کفران نعمت ہے، نعمت کا شکریہ نہیں۔ اس لئے ایسے کاموں سے اعضاء کو بچاناچاہئے۔ آپﷺ کا معمول تھا کہ اس طرح کی چیزوں کو سننے کے وقت آپ اپنے کانوں میں انگلی ڈال لیتے تھے۔ عبارت میں جو کفر ہے اس سے مراد کفروشرک نہیں ہے بلکہ کفر کے لغوی معنی کے اعتبار سے کفران نعمت مراد ہے۔

استماع الملاهي معصية والجلوس عليها فسق والتلذذ بها كفر» أي بالنعمة فصرف الجوارح إلى غير ما خلق لأجله كفر بالنعمة لا شكر فالواجب كل الواجب أن يجتنب كي لا يسمع لما روي «أنه - عليه الصلاة والسلام - أدخل أصبعه في أذنه عند سماعه» (الدرالمختار مع رد المحتار ، کتاب الحظر والاباحۃ 6/349)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 9, 2020 by Darul Ifta
...