128 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
میرا فرنیچر پولش کا کام ہے اسمیں یہ ہوتا ہے کہ غیر مسلم گھروں میں فرنیچر بنواتے ہیں اور اس پر پولش کراتے ہیں تو ان سامانوں میں وہ بوکس بھی ہوتا ہے جس میں مورتی رکھی جاتی ہے فی الحال مورتی نہیں ہوتی، تو تمام سامان کے ساتھ اسپر بھی پولش کرنی پڑتی ہے ورنہ تو اگر منع کردیا تو وہ کچھ بھی کام نہیں کراتے ایسے آدمی سے کراتے ہیں جو سب کام کر سکتا ہو تو کیا میرے لئے اس بوکس پر پولش کرنا درست ہے یا نہیں. اور اسکی کمائی درست ہے یا نہیں
رہنمائی فرمائیں
asked Dec 7, 2020 in تجارت و ملازمت by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1228/42-546

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس کام کی گنجائش ہے، اور کمائی حلال ہے۔

جاز إجارة بيت بسواد الكوفة ليتخذ بيت نار أو كنيسة أو بيعة أو يباع فيه الخمر وقالا لا ينبغي ذلك لأنه إعانة على المعصية وبه قالت الثلاثة (رد المحتار، فصل فی البیع 6/392)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 20, 2020 by Darul Ifta
...