1,143 views
Ref. No. 1063

ا۔ داڑھی رکھنا کتنی مقدار میں سنت ہے؟ اور سنت طریقہ کے بعد کاٹنا کہاں سے ثابت ہے؟
۲۔ رخسار پر سے بال صاف کرنا کیسا ہے؟
۳۔ ٹھوڑی کے نیچے حلقوم کے بال صاف کرنا کیسا ہے؟
۴۔ کان اور ناک کے بال کٹوانا کیسا ہے؟ نیز سینہ کا بال کٹوانا کیسا ہے؟
۵۔ننگے سر نماز پڑھنا اور پڑھانا کیسا ہے؟
٦۔ کنڈوم کا استعمال کرنا کیسا ہے؟
۷۔ مرد کا بال صفا کریم کا استعمال کرنا کیسا ہے؟
المستفتی ۔ وکیل احمدانڈیا
asked Apr 7, 2015 in زیب و زینت و حجاب by abubakr

1 Answer

Ref. No. 1130 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ ۱۔ ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے، حدیث میں داڑھی بڑھانے کا حکم ہے ؛ حدیث کے راوی حضرت عبداللہ بن عمر کا عمل تھا کہ ایک مشت سے زائد بالوں کو کٹوادیتے تھے اور صحابہ نے دیکھا اور نکیر نہیں فرمائی۔[کتاب الآثار، عالمگیری، بذل المجہود اوررد المحتارمیں تفصیل موجود ہے۔ ]

۲-۳۔ داڑھ کے اوپر جو بال ہوتے ہیں ان کو داڑھی کہا جاتاہے، اس کے علاوہ جو بال رخسار اور حلقوم پر ہوں وہ داڑھی میں داخل نہیں ہیں اس لئے  ان کو صاف کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

۴۔ ناک کے بالوں کو کاٹنا درست ہے، اسی طرح کان کے بالوں کوبھی کاٹنے کی اجازت ہے، نیز سینہ کا بال صاف کرنا بھی درست ہے تاہم خلافِ ادب ہے؛ اگر بیوی ناپسند کرے توکٹوانے میں  کوئی حرج نہیں  ہے۔

۵۔ خلاف سنت ہے، نماز مکروہ ہوگی۔

۶۔ شرعی اعذار کی بنا ء پر اگر ہو تو گنجائش ہے۔ جب استعمال کی ضرورت محسوس ہو ، صورت حال بتا کر مسئلہ معلوم کرلیں۔

۷۔ شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ کذا فی الفتاویٰ۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Apr 12, 2015 by Darul Ifta
...