112 views
دو بھائی چار بہنیں ہیں اور نانا نانی حیات ہیں ان کے والد کے انتقال کے بعد تین دن کے بعد ہی والدہ کا بھی انتقال ہوا تو اب ترکہ کی تقسیم کس طرح ہو گی
asked Dec 17, 2020 in احکام میت / وراثت و وصیت by Mohammad shaker

1 Answer

Ref. No. 1236/42-552

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ والد اور والدہ کی کل جائداد کو ایک ساتھ تقسیم کریں گے۔ان کی  کل جائداد کے ایک سو بانوے(۱۹۲) حصے کریں گے، جن میں سے ہر ایک بیٹے کو چھیالیس (۴۶) اور ہر ایک بیٹی کو تیئیس (۲۳) حصے ملیں گے۔ اور پھر والدہ کے والدین یعنی نانا نانی میں سے ہر ایک کو چار(۴) حصے ملیں گے۔ اس طرح کل ایک سو بانوے (۱۹۲) حصے ہوگئے۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 26, 2020 by Darul Ifta
...