153 views
میری بیوی نے اپنی ماں کی موجودگی میں مجھ سے خلع مانگا، اور میں نے قبول کرلیا۔ کیا خلع واقع ہوگیا، اگر ہوگیا تو رجوع کیسے ہوگا؟
asked Dec 18, 2020 in طلاق و تفریق by Khalid khan

1 Answer

Ref. No. 1237/42-554

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بشرط صحت سوال اگر پہلے کوئی طلاق نہیں دی تھی، تو اس خلع سے ایک طلا ق بائن واقع ہوگئی۔ دوبارہ نکاح کرکے دونوں ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔ البتہ شوہر آئندہ دو طلاقوں کا مالک ہوگا۔

وحکمہ ان الواقع بہ ای بالخلع وبلفظ البیع والمباراۃ ولوبلامال وبالطلاق الصریح علی مال طلاق بائن (ردالمحتار باب الخلع ۳/۴۴۴)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 26, 2020 by Darul Ifta
...