144 views
کیا فرماتے ہیں مفتی صاحب مسلۂ ذیل کے بارے میں

ایک کمپنی ہے جسمیں  انویشمینٹ کرنے کیلۓ کئی سارے پلان ہے جسمیں سے ایک پلان960ڈالر کا ہے  مثال کہ طور پہ اعجاز نے 960 ڈالر کا پلان خریدا اسکے بدلہ کمپنی اپکو  روز   16ڈالر کہ کرپٹو کرنسی خرید کر دیتی  (اور کرپٹو کرنسی گھٹتے بڑھتے رہتا )ہے اور یہ معاملہ ۱۰۰ دن تک کیلۓ ہے
کمپنی آپ کو 16ڈالر کی جو کرپٹو کرنسی خرید کر دیگی  وہ آپ روزانہ نہیں لے سکتے بلکہ پانچ روز میں یا دس روز  یا بیس روز پچاس روز میں یا اسی طریقہ سے انتہائی مدت 100 دن میں لیسکتیں ہیں
16اگر آپ ۱۰۰ دن میں لیتے ہیں جو کہ انتہائی مدت ہے تو آپکہ  روزانہ ڈالر کے حساب سے 1600ڈالر بنے جسمیں سے کمپنی% 10 سروس چارج کاٹ کر1400ڈالرکا کرپٹو کرنسی خرید کر آپکو دیگی
تو کیا کمپنی  کہ ساتھ اس طرح کا معاملہ کرنادرست ہے
نوٹ(کمپنی 16ڈالر نہیں دے رہی بلکہ 16 ڈالر کی کرپٹو کرنسی خرید کر دے رہی ہے)
امانت اللہ عیاض
کولکاتہ،متعلم دورہ حدیث دارالعلوم وقف۔،
asked Dec 20, 2020 in ربوٰ وسود/انشورنس by Amanatullahayaz

1 Answer

Ref. No. 1239/42-643

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کرپٹو کرنسی یا دیگر ڈیجیٹل کرنسیاں جن کو کسی حکومت کی منظوری حاصل نہیں ہے ان کا معاملہ ابھی مشکوک ہے، اس لئے ابھی اس طرح کے معاملات سے احتراز کیا جائے،  ورنہ بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 2, 2021 by Darul Ifta
...