112 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ کیا فرماتے ہیں حضرات مفتیان کرام کہ عام کہ عام طور سے فقہ کی کی کتابوں میں لکھا ہوا ہوتا ہےسنن الوضو یا سنن الطھارۃ تو اس سے سنت مؤکدہ مراد ہوتی ہیں یا سنت غیر موکدہ اگر دونوں ہی مراد ہوتی ہیں  تو پہچان کیسے کی جائے
asked Dec 21, 2020 in طہارت / وضو و غسل by Ahmad sambhali

1 Answer

Ref. No. 1241/42-735

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سنتوں میں اصل یہ ہے کہ اس پر عمل کیا جائے قطع نظر اس سے کہ وہ سنت مؤکدہ ہے یا غیرمؤکدہ۔تاہم  کتابوں میں سنن سے عام طور پر سنن مؤکدہ مراد ہوتی ہیں،  اور جو غیرمؤکدہ ہیں ان کو مستحبات ، آداب وغیرہ الفاظ سے تعبیر کیاجاتاہے۔ ھذا ماظہر لی

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 8, 2021 by Darul Ifta
...