121 views
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ لڑکی والوں نے خسر اور اس کے گھر والوں پر جہیز  کا جھوٹا مقدمہ 498 اے  لگایا ہے اور عدالت نے بھی اس کا جھوٹا ہونا ثابت کر دیا ہے اور یہ طے کر دیا کہ جو بھی  نقصان مقدمے کی وجہ سے ہوا ہے  وہ بھی مقدمہ لگانے والوں کو ادا کرنا ہے   تو کیا زید کے لیے اپنا نقصان وصول کرنا زید کا حق ہے یا نہیں
asked Dec 25, 2020 in نکاح و شادی by Ahmad sambhali

1 Answer

Ref. No. 1248/42-634

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔زید کے لئے عدالت نے نقصان وصول کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ درست ہے کیونکہ یہ سارا خرچ  اس جھوٹے مقدمہ کی وجہ سے اس کو اٹھانا پڑا ہے۔ اس لئے زید وہ خرچ وصول کرسکتا ہے۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 1, 2021 by Darul Ifta
...