176 views
کیا قرآن پڑھانے پر اجرت لینا جائز ہے؟
asked Jan 4, 2021 in قرآن کریم اور تفسیر by Jamil

1 Answer

Ref. No. 1252/42-587

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آج کے دور میں ضرورت کی بناء پر علماء نے تعلیم قرآن پر اجرت لینا جائزقراردیاہے۔ اگر اجرت نہیں ہوگی تو سب لوگ تجارت میں لگ جائیں گے اور اس طرح تعلیم قرآن میں بڑی رکاوٹ پیدا ہوجائے گی، اس لئے تعلیم قرآن پر اجرت لینا جائز ہے۔

وإنما أفتى المتأخرون بجواز الاستئجار على تعليم القرآن لا على التلاوة وعللوه بالضرورة وهي خوف ضياع القرآن ( شامی 2/73 باب قضاء الفوائت)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 11, 2021 by Darul Ifta
...