107 views
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ،،،
1- کچھ کروڑپتی حضرات جو انکے خاص ہوتے ھیں بزنس کرنے کے لیے پیسے دیتے ھیں پورے ڈاکیومنٹ تیار کراکرکے اور بولتے ھیں جو فائدھ ھوگا 50- 50 دونو لوگوں کا ھوگا کیا ایسا کرنا صحیح ھے
2- جبکی ھمیں معلوم نھیں کی وہ پیسہ صحیح کمائی کا ہے یا غلط
asked Jan 7, 2021 in متفرقات by shabbirahmad

1 Answer

Ref. No. 1254/42-591

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔    مذکورہ  معاملہ مضاربت کا ہے،   ایک آدمی کا پیسہ ہو اور دوسرے آدمی کی محنت ہو اور نفع دونوں کے درمیان فیصد کے حساب سے تقسیم ہو تو یہ صورت درست ہے۔ اگر آپ کو پہلے سے معلوم ہو کہ ان کی آمدنی حرام ہے تو ان کے ساتھ مضاربت کا معاملہ نہ  کریں۔ لیکن اگر معلوم نہیں ہے تو تحقیق کی ضرورت نہیں ہے، آپ ان کے ساتھ مضاربت کا کاروبار کرسکتے ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 19, 2021 by Darul Ifta
...