137 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

مفتیان کرام!
ایک شرعی مسئلے میں رہنمائی مطلوب ہے:
کیا غیر مسلم کی ارتھی کو مجبوری کے وقت، جبکہ کرونا کے سبب صرف تین ہی لوگ اٹھانے والے ہوں، اور چوتھے کی ضرورت ہو، کاندھا دے کر شمشان گھاٹ تک پہنچایا جا سکتا ہے؟ اور کیا لاش کو جلانے میں تعاون کیا جا سکتا ہے؟

رہنمائی فرما کر ممنون ہوں
asked Jan 7, 2021 in احکام میت / وراثت و وصیت by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1255-42-592

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  ایسی مجبوری میں از راہ انسانیت ان کا تعاون کرنے کی گنجائش ہے، تاہم جلانے میں کسی تعاون کی ضرورت نہیں ، اس لئےلاش کو جلانے کے عمل میں اور ان کے مذہبی رسومات میں تعاون سے گریز کریں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 12, 2021 by Darul Ifta
...