125 views
سوال: میں کرایہ پر رہتاہوں۔ جس کا کرایہ 15000 ہے۔ اور ایک گوڈاؤن میں نے لیا ہے، جس کا کرایہ 26000 ہے۔ اگر میں  گھر بناتاہوں  40 لاکھ کا تو تقریبا 13 لاکھ ٹیکس دینا  پڑے گا۔ اگر 3 سال کا حساب لگائیں تو 28 لاکھ (کرایہ اور ٹیکس) ہورہاہے۔اگر میں ہوم لون لیتا ہوں تو کرایہ اور ٹیکس بچ رہا ہے۔ اور سود 21000*36یعنی 7.5 لاکھ روپئے۔ اگر لون لیتاہوں تو میں تین سال میں 20.5 لاکھ سے زیادہ بچا سکتا۔ کیونکہ انکم ٹیکس بھی نہیں لگے گا۔ ہرسال 10٪ کرایہ بڑھ جاتاہے۔ ایسے میں میرا لون لینا کیسا ہے؟
asked Jan 10, 2021 in ربوٰ وسود/انشورنس by Sanu

1 Answer

Ref. No. 1260/42-594

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  لون سود وقمار پر مشتمل ہوتاہے ، اور مذکورہ صورت کوئی اضطراری و شدید مجبوری کی بھی نہیں ہے، اس لئے لون لینا درست نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 12, 2021 by Darul Ifta
...