127 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کے گزشتہ سال ملک نیپال میںعالمی تبلیغی اجتماع ہوا تھا ہر گاؤں والے نے اپنی حیثیت کے مطابق حصہ لیا میرے یہاں سے کھانے کے ہوٹل کا انتظام کیا گیا تھا
اجتماع بعد کے اس کھانے کے ہوٹل کے مد میں نناوے ہزار روپے بچ چکا ہے کیا ہم لوگ اس پیسے کو مسجد کے گیٹ کھڑکی وغیرہ لگوانے میں خرچ کر سکتے ہیں
جلد جواب مرحمت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
جزاک اللّہ خیرا کثیرا
قاری فصیح الدین صاحب
 مقام  بیرگنج  ضلع  پرسا  ملک  نیپال
asked Jan 15, 2021 in فقہ by Fasihuddin
edited Jan 23, 2021 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 1264/42-608

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  چندہ جس مقصد کے لئے جمع کیا گیا ہے اسی مقصد میں صرف ہوناضروری ہے، کسی دوسرے مصرف میں لگانے کے لئے چندہ دینے والوں سے اجازت لینا ضروری ہے، اس کے بعد مسجد اور مدرسہ میں بھی اس کو لگانا جائز ہے، کسی بھی رفاہی کام میں اس کو  لگایا  جاسکتاہے، اور کسی دوسرے اجتماع کے لئے بھی اس کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 21, 2021 by Darul Ifta
...