87 views
اپنا درست نام چھپا کےغلط نام سے نکاخ کرناجائز ھے
asked Jan 22, 2021 in اسلامی عقائد by Qaisar khan

1 Answer

Ref. No. 1272/42-637

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   بلا کسی شرعی وجہ  کے  لوگوں کو اپنا نام چھپاکر دھوکہ دینا جائز نہیں ، البتہ اگر لڑکے نے گواہوں کے سامنے اپنا دوسرا کوئی غیرمعروف نام بتاکر نکاح  کیا  تو نکاح منعقد ہوجائے گا۔  یہ اس صورت میں ہے جبکہ لڑکا مجلس نکاح میں موجود ہو، اور اس کی جانب اشارہ کیا جائے۔ لیکن اگر لڑکا مجلس نکاح میں موجود نہیں ہے تو تفصیل ہے؛ اگر گواہ اس نام سے اس کو جانتے ہیں تو نکاح درست ہوجائے گا۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 1, 2021 by Darul Ifta
...