88 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
 
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں
          زید گوشت کا کاروبار کرتا ہے اسکی جو رقم آتی ہے وہ اس کو عمر کے اکاؤنٹ میں منگاتا ہےاب عمر اپنے اکاؤنٹ پر رقم آنے پر جب زید کو پیسے دیتا ہے تو اس سے ہر ہزار پر کچھ پیسہ لیتا ہے صرف اس بات کہ کہ اس کے اکاؤنٹ میں پیسے آے ہیں اور کہتا ہے میں نقد دے رہاہوں تم بینک میں جاؤگے تو تمہیں پریشانی ہوگی

 تو کیا عمرکو وہ پرسینٹ کی  رقم دینا یاعمرکا اس رقم کو لینا جائز ہے یا نہیں

المستفتی عبدالرحمن ہاپوڑی
asked Jan 22, 2021 in اسلامی عقائد by Mohd abdul qadir

1 Answer

Ref. No. 1271/42-632

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   پہلے سے طے کرلیا جائے تو بطور سروس چارج اس رقم کا لینا جائز ہے، فی صد متعین کرلیا جائے یا ہر ٹرانزیکشن پر رقم متعین کرلی جائے دونوں صورتیں درست ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 2, 2021 by Darul Ifta
...