118 views
میرے بیٹے کی عمر 14سال ہے۔جب میرا بیٹا پیٹ میں تھا میری بیوی حمل سےتھی تو میں نے اسے ایک طلاق دی لیکن الگ نہیں ہوے۔پھر7سال بعد ہماری لڑائی ہوئی پھر ایک طلاق دی۔۔۔اس بیچ میں پچھلے طلاق کو بھول گیا تھا۔جناب کیا طلاق ہوگئی تھی
asked Jan 23, 2021 in طلاق و تفریق by Yousufkhan

1 Answer

Ref. No. 1278/42-617

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   پہلی طلاق کے بعد  رجوع کرکے آپ ساتھ رہتے رہے، پھر آپ نے اب دوسری طلاق دی ہے،  تو گرچہ پہلی طلاق یاد نہیں تھی لیکن یہ دوسری طلاق بھی واقع ہوگئی۔ اب پھر رجوع کرکے اپنی بیوی کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔البتہ اس کا خیال رکھیں کہ آئندہ صرف ایک طلاق اور باقی ہے، اگر آپ نے تیسری طلاق بھی دیدی تو آپ کی بیوی سے آپ کا نکاح مکمل طور پر ختم ہوجائے گا اور دوبارہ نکاح بھی نہیں ہوگا۔ اس لئے اگر آئندہ پھر کبھی ایسی نوبت آئے تو آپسی مصالحت سے اس کو حل کرنے کی کوشش کریں اور طلاق ہرگز نہ دیں۔ الطلاق مرتان، فامساک بمعروف او تسریح باحسان الی قولہ فان طلقھا فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ (القرآن: 229/2)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 25, 2021 by Darul Ifta
...