119 views
مقتدی اگر امام کےپیچھے غلطی سے عشاء کی جگہ مغرب کی نیت کرے تو اسکی نماز کیسی رہی
asked Jan 26, 2021 in نماز / جمعہ و عیدین by Hamidullah

1 Answer

Ref. No. 1283/42-622

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   اگر دل کی  نیت میں  عشاء کی نمازہے اور غلطی سے  زبان سے  مغرب کا لفظ نکل گیا تو عشاء کی نماز  ادا ہوگئی، لیکن اگر جلدی میں  نیت کی تعیین نہیں کرسکا اور زبان سے مغرب  بول دیا تو نماز نہیں ہوگی۔ دوبارہ نماز پڑھنی ہوگی۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 28, 2021 by Darul Ifta
...