111 views
سوال:ھمارے انگریزی کے استاد نے پوچھا نبی پاک سے محبت کیوں ضروری ہے تمام طالب علموں نے اپنے مطابق جواب دیا اور پھر استادنے ایک انگریزی کہاوت بولی Love me and love my dogs جس کا مطلب تھا کہ اگر مجھ سے محبت کرتے ہو تو میری ہراچھی اور بری چیز سے محبت کرو اور پھر کہا اللہ کی محبت کے لیے ضروری ہے کے نبی پاک سے بھی محبت کی جاے میرے ایک دوست کو اس بات کی سمجھ نہ آئ اور اس کے پوچھنے پر میں نے کہاوت کا اردو ترجمہ کر دیا ( اگر مجھ سے محبت کرتے ہو تو میرے کتے سے بھی محبت کرو)اور کہا کے اللہ کی محبت کے لیے ضروری ہے کہ رسول پاک سے بھی محبت کی جاے ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم اللہ سے محبت کریں اور حضور پاک سے نہ کریں. کیا میرا کہاوت کا اردو ترجمہ کرکے دوست کو سمجھانا توہین رسالت کے زمرہ میں آے گا میرا توہین کا کوئ ارادہ نہ تھا
asked Jan 27, 2021 in اسلامی عقائد by احسن

1 Answer

Ref. No. 1285/42-630

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ یہ محبت کرنے کی مثال دی گئی ہے،  اور مثال دینے میں ایک گونہ مشابہت کافی ہے، ہر اعتبار سے مشابہت نہیں مراد ہوتی ہے، اس لئے اس  میں توہین رسالت شامل نہیں ہے، البتہ اس جیسی کہاوتوں سے گریز کیا جائے تاکہ کسی کو توہین کا شبہہ نہ ہو۔  

قال شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله في ((جامع المسائل - المجموعة الأولى -)) (ص: 322): ((وليس من شرط التشبيه التساوي من كلّ وجه)) اهـ.
وقال العلامة ابن القيم رحمه الله في ((المنار المنيف في الصحيح والضعيف)) (ص: 22): ((والمقصود: أنه لا يلزم من تشبيه الشيء بالشيء مساواته له)) اهـ.
وقال العلامة أحمد بن إسماعيل بن عثمان بن محمد الكوراني رحمه الله في ((الكوثر الجاري إلى رياض أحاديث البخاري)) (1/ 309): ((التشبيه لا يقتضي التساوي، بل المشبه ناقص عن المشبه به في وجه الشبه)) اهـ.
وقال العلامة الطيبي رحمه الله في ((الكاشف عن حقائق السنن)) (10/ 3213): ((وفي المشابهة يكفي المساواة في بعض الصفات)) اهـ.
وقال العلامة المناوي رحمه الله في ((فيض القدير)) (6/ 353): ((والمشابهة في بعض الصفات كافية إذ التشبيه إنما يصار إليه للمبالغة ولا يقصد به المساواة ولا بد)) اهـ
.
واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 2, 2021 by Darul Ifta
...