151 views
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں علمائے دين و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں؛ کہ جب ہم حناف مسلک کے ہیں! تو عقائد میں کس کو اتباع کرتے ؟ عقائد میں امام ابو حنیفہ ؒکے اتباع کیوں نہیں کرتے؟ وضاحت کی درخواست ہے ! اصل میں یہ بات اہل حدیث ہم سے پوچھتے ہیں! جزاک اللہ خیرا جزا!
asked Jan 31, 2021 in اسلامی عقائد by Mohammad Habibullah

1 Answer

Ref. No. 1295/42-651

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جس طرح فقہ میں مسالک مختلف ہیں، اسی طرح عقیدہ کے باب میں بھی مسالک مختلف ہیں۔  ہم  احناف عقیدہ کے باب میں  امام ابومنصور ماتریدی کی تقلید کرتے ہیں اور شوافع اور مالکیہ امام ابولحسن اشعری کی اتباع کرتے ہیں، اور حنابلہ جس طرح فقہ میں امام احمد بن حنبل کی اتباع کرتے ہیں، عقیدہ کے اندر بھی ان کی ہی اتباع کرتے ہیں۔   امام ابوحنیفہ ؒ کے زمانے میں عقیدہ کے باب میں اس طرح کے اختلافات موجود نہیں تھے۔ امام صاحب کی وفات  سنہ 150 میں ہے جبکہ  عقائد میں اختلافات تیسری صدی  کے قریب پیدا ہوئے۔

امام  ابو الحسن اشعری  اور امام ابو منصور ماتریدی    یہ دونوں حضرات بھی  اہل سنت والجماعت میں سے ہیں اور تیسری صدی کے ہیں۔  ان کے دور میں عقیدہ کے باب میں لوگ مختلف نظریات اور شکوک و شبہات میں مبتلا تھے، ان دونوں حضرات   نے مسائل اعتقادیہ میں بڑی تحقیق و تدقیق کی ہے اور اسلامی عقائد کو عقل و نقل سے مدلل کر کے ثابت کیا اور عقائد کے باب میں جو غیروں نے شکوک و شبہات عوام کے ذہن میں ڈالے تھے ان کا خاتمہ کیا  تاکہ اہل سنت والجماعت کا مسلک خوب روشن ہوجائے ۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 9, 2021 by Darul Ifta
...