میں نے اور میرے شوہر نے بھاری بوجھ، جوان بیٹی اور کچے کمرے میں رہنے کے باوجود اپنے بیٹے کو ایم بی اے کرایا، وہ ہماری دینداری وغیرہ کی وجہ سے جماعت تبلیغی سے بھی جڑگیا ، تین دن ماہانہ، گشت اور سالانہ چلہ بھی لگانے لگا ، غربت کے باوجود ہم خرچ اٹھاتے رہے ۔ ہمارا بیٹا چلہ کی کہہ کر گیااور وہاں جاکر اس نے چار مہینے کردئے، ہمیں دھوکہ دیا ورنہ اس کے باپ چلہ کی بھی اجازت نہ دیتے، غربت کی وجہ سے بڑے بھائی کی تعلیم بیچ میں چھوٹ گئی جو ہماری مدد کرتا ہے،
اب سوال یہ ہے کہ:
میری اور گھر کی مالی خراب حالت کے باوجود (غیر شادی شدہ بیٹے کا) نافرمانی کرتے ہوئے چار مہینے کے لئے جانا درست ہے؟
میرے شوہر چلہ کی جگہ چار مہینے کی وجہ سے بیٹے کو گھر سے نکالنے پر آمادہ ہیں ، میں نافرمان بیٹے کا ساتھ دوں یا شوہر کا؟
میرا بیٹا جھوٹ و فریب کے ذریعہ چلہ کہہ کر گیا اور چار مہینے کے لئے چلا گیا ، کیا یہ جھوٹ درست ہے؟
حمایت کرنے پر میرے شوہر طلاق کی دھمکی دیتے ہیں، میں کس کا ساتھ دوں شوہر کا یا بیٹے کا؟