242 views
محمد اکرم نے اپنی سالی سے جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو کمرے میں دو مرتبہ طلاق دی جس کی اقراری خو د محمد اکرم اور ان کی بیوی عائشہ اور اکرم کے دوست زاہد ہیں۔ اس کے علاوہ حافظ افضل جو رشتے میں عائشہ کے بھانجے ہوتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ محمد اکر م نے غصہ میں کمرہ کے اندر اپنی بیوی کو دو مرتبہ  اورطلاق  دی ، جب میں نے اکرم کو چپ کیا تو اکرم چپ ہوگیا لیکن کمرہ کے باہر آکر دومرتبہ اور طلاق دی جس کے بارے میں اکرم کا کہنا ہے کہ باہر آکر میں نے طلاق نہیں دی ۔ صورت مسوچلہ میں عائشہ کو کونسی طلاق واقع ہوئی۔ مغلظہ یا رجعی۔ وضاحت فرمائیں۔  محمد اکرم سنبھل
Marifat
Mufti usman Qasmi sambhali
asked May 4, 2015 in Divorce & Separation by mohammadusman

1 Answer

 

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔صورت مسئولہ میں شوہر صرف دوطلاق کا اقرار کرتا ہے ، حافظ افضل صاحب کہتے ہیں کہ چار مرتبہ طلاق دی ۔ حافظ افضل صاحب اکیلے ہیں اور شوہر چار طلاق کا منکر ہے، شوہر کے مقابلہ اکیلے شخص کا قول معتبر نہیں  ہے، اس لئے صرف فقہ حنفی کے مطابق دو طلاق رجعی واقع ہوئیں، البتہ شوہر کو چاہئے کہ بالکل سچ بولے ، مسئلہ حلت وحرمت کا ہے ، احتیاط سے کام لیا جائے۔ واللہ اعلم

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered May 6, 2015 by Darul Ifta
...