143 views
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
محترم مولانا، ہمنے ولیمہ کی دعوت کیلئے جانور قربان کئے. بعد قربانی ایک غیر مسلم خاتون نے بکرے کا خون جمع کرنے لگی اور ہم خاموش دیکھتے رہے. پتہ نہیں وہ خاتون اس خون کا کیا استعمال کریگی، بعض نے کہا وہ لوگ اسکو کھاتے ہیں. کیا ہمارا اسطرح خاموش اس خاتون کو خون جمع کرنے دینا ہمارے گناہ کا سبب ہے؟.
asked Feb 7, 2021 in ذبیحہ / قربانی و عقیقہ by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1305/42-658

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ خون مسلمان کے حق میں ایک ناپاک شیئ ہے، اور مال نہیں ہے، لیکن غیرمسلم کے لئے استفادہ کی گنجائش ہے۔ اس پر آپ کے خاموش  رہنے پر امید ہے کہ کوئی گناہ نہیں ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 9, 2021 by Darul Ifta
...