115 views
میرا دو ماہ کا لڑکا ہے، اور وہ پیشاب کرتا ہے، تو کبھی کبھی میرے کپڑے پر کردیتا ہے، یا تھوڑا بہت کپڑے پر پیشاب لگ جاتاہے، تو ایسی صورت میں کیا کپڑا ناپاک ہوگیا، یا پاک ہے؟
asked Feb 7, 2021 in طہارت / وضو و غسل by Mohammaddanish

1 Answer

Ref. No. 1306/42-677

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بچہ کا پیشاب بھی اسی طرح ناپاک ہے جس طرح بڑے کا ناپاک ہے۔ یہ پیشاب نجاست غلیظہ ہے، اگر بچہ کا پیشاب کپڑے پر ایک درھم سے زائد لگ جائے تو اس کا دھونا اور پاک کرنا ضروری ہے، ورنہ نماز نہیں ہوگی۔ اور اگر ایک درھم سے کم لگاہو تو نمازگرچہ درست ہوجائے گی مگر جان بوجھ کر ایسے کپڑے میں نماز پڑھنا ٹھیک نہیں ہے۔

 وکذالک بول الصغیر والصغیرة، أکلاَ أو لا، کذا في الاختیار شرح المختار (ھندیة: 1/100) وقال الطحاوي: النضح الوارد في بول الصبي المراد بہ الصبّ لما روی ھشام بن عمروة عن أبیہ عن عائشة قالت: أتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بصبي فبال علیہ، فقال صبّوا علیہ الماء صبًّا (مرقاة المفاتیح: 2/189) النجاسۃ اذا کانت غلیظۃ وھی اکثر من قدر الدرھم فغسلھا فریضۃ والصلوۃ بھا باطلۃ وان کانت مقدار درھم فغسلھا واجب والصلوۃ معھا جائز وان کانت اقل من قدر الدرھم فغسلھا سنۃ (ھندیۃ 1/58)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 9, 2021 by Darul Ifta
...