124 views
السلام علیکم مفتی صاحب رمضان کے روزے میں آگر کپڑے کے ساتھ خشفہ فرج میں داخل ہو جائے کیا روزہ ٹوٹ جائے گا اور کفارہ ہو گا یا صرف قضا ہو گی
asked Feb 8, 2021 in اسلامی عقائد by Hazrat ullah

1 Answer

Ref. No. 1308/42-679

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔اگر حشفہ پر کوئی ایسا باریک کپڑا ہے کہ عورت کے بدن کی گرمی محسوس ہوتی ہے تو  شرمگاہ میں حشفہ کے غائب ہوجانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضاء کے ساتھ کفارہ بھی لازم ہوگا۔ لیکن اگر کپڑا موٹا ہے کہ ایک دوسرے کی گرمی محسوس نہ ہوسکے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ الا یہ کہ انزال ہوجائے تو قضاء لازم ہوگی کفارہ نہیں۔  

يشترط أن يكون الإيلاج موجبا للغسل وهو التقاء الختانين بلا حائل يمنع الحرارة (ردالمحتار 3/414، مطلب فی حیلۃ اسقاط عدۃ المحلل) ويشترط أن يكون الإيلاج موجبا للغسل وهو التقاء الختانين هكذا في العيني شرح الكنز. أما الإنزال فليس بشرط للإحلال (الھندیۃ 1/473 فصل فیما تحل بہ المطلقۃ وما یتصل بہ)، (البحرالرائق 4/62)۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 14, 2021 by Darul Ifta
...