378 views
Ref. No. 1110

 سوال یہ ہے کہ یا رسول اللہ کہنا کیسا ہے؟ جیسا کہ 'یا' قریب کے لیے آتا ہے۔ شمیم خان
asked May 9, 2015 in Islamic Creed (Aqaaid) by Md shamim khan

1 Answer

Ref. No. 1172 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔درود شریف پڑھتے وقت یہ خیال کیا جائے کہ ملائکہ کے ذریعہ یہ خدمت اقدس میں پیش کیا جائے گا۔ کسی کو ذہن میں تصور کرنا اور چیزہے اور  اس  کو اپنے قریب خارج میں موجود سمجھنا اور ہے۔ یا رسول اللہ کہتے وقت یہ تصور ہرگز نہ کیا جائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خارج میں جسد اطہر کے ساتھ حاضروناظر ہیں۔علماء کرام نے لکھا ہے کہ روضہ اقدس پر حاضری کا موقع نصیب ہو تو یا رسول اللہ کہنا درست ہے، دوسرے مقامات پر درود ابراہیمی پڑھنا چاہئے۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered May 17, 2015 by Darul Ifta
...