96 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ جی حضرت اگر کسی جامع مسجد میں کسی وقت میں کوئی جماعت کرنے والے نہ ہو یعنی جماعت نہیں ہوتی تو کیا محلہ والے گناہگار ہونگے؟
asked Feb 24, 2021 in نماز / جمعہ و عیدین by Rahimuddin

1 Answer

Ref. No. 1331/42-738

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگرمحلہ والے بلاعذر ایسا کریں گے تو گنہگار ہوں گے، لیکن اگر محلہ والے کسی دوسری جگہ کام کرتے ہیں اور وہیں نماز پڑھ لیتے ہیں تو حرج نہیں، لیکن محلہ میں موجود لوگ جماعت نہیں کریں گے اور گھر پر نماز پڑھیں گے  جبکہ ان کو کوئی  شرعی عذر بھی نہیں ہے  تو گنہگار ہوں گے۔

فاذا ترکھا الکل  مرۃ بلاعذر اثموا (ردالمحتار،باب الامامۃ، زکریا دیوبند، 2/288)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 8, 2021 by Darul Ifta
...