277 views
Ref. No. 1109

سلام ۔ پوچھنا یہ ہے کہ قرآن میں ہے کہ اللہ بہترین پیدا کرنے والا ہے، احسن کا لفظ آیا ہے، جو ایک دوسرے کے مقابلہ میں اچھائی بتانے کے لیے آتا ہے، حالانکہ اللہ کے سوا کوئی پیدا کرنے والا نہیں ہے، برائے کرم جواب عنایت فرمائیں۔ شمیم خان۔
asked May 9, 2015 in قرآن کریم اور تفسیر by Md shamim khan

1 Answer

Ref. No. 1171 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔سورہ مومنون کی آیت نمبر 14 ہے فتبارک اللہ احسن الخالقین۔ اس میں خالقین سے مراد پیداکرنے والے نہیں ہیں بلکہ صناع یعنی صرف جوڑ توڑ کرنے والے مراد ہیں۔ حقیقت میں حیات دینا اور بغیر کسی وسیلہ کے پیدا کرنا خاص اللہ ہی کا کام ہے۔ اور لفظ خلق کا اطلاق لغوی معنی کے اعتبارسے دوسرے صناع پر کردیا گیا ہے۔ لفظ خلق کے لغوی حقیقی معنی شیء معدوم کو بغیر کسی انسانی وسائل کے وجود میں لانا ہے جو صرف ذات باری تعالی پر ہی صادق آتا ہے۔ آیت مذکورہ میں ظاہری تقابل ہے مگر حقیقت میں دونوں میں کوئی مناسبت ہی نہیں ہے۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered May 17, 2015 by Darul Ifta
...