181 views
میرےوالد کا انتقال ہوگیا، میرے بہنوئی جنھوں نے بہن کے انتقال کے بعد دوسری شادی کرلی تھی، میری پاس کے پاس عدت میں ملاقات کرسکتے ہیں یا نہیں ۔ لوگ ملنے سے منع کررہے ہیں، توقیر عالم
asked Feb 27, 2021 in احکام میت / وراثت و وصیت by azhad1

1 Answer

Ref. No. 1343/42-716

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ داماماد محرم ہے، داماد اور ساس میں حرمت مؤبدہ ہے، جو شخص ایک بار داماد بن گیا ، اس کا ساس سے نکاح ہمیشہ کے لئے حرام ہوجاتاہے چاہے اس ساس کی بیٹی زندہ ہو یا نہ ہو۔  اور جن لوگوں سے نکاح نہیں ہوسکتا ہے ان سے پردہ نہیں ہے۔ اس لئے داماد اپنی ساس سے (بیوی کے انتقال کے بعد بھی ) ملاقات کرسکتا ہے۔داماد کا ساس سے  لوگوں کا پردہ کرانا غلط ہے۔  البتہ اگر دونوں جوان ہوں اور فتنہ کا اندیشہ ہوتو فقہاء نے احتیاطا داماد کو ساس سے ملنے سے منع کیا ہے۔

اسباب التحریم انواع قرابۃ مصاھرۃ ....... الخ (شامی 3/38) وإن كانت الصهرة شابة فللجيران أن يمنعوها منه إذا خافوا عليهما الفتنة .   (شامی :9/530، ط. زکریا دیوبند)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 2, 2021 by Darul Ifta
...