866 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
لال خط پڑھنا کیسا ہے اور اس کی اجرت لینا کیسا ہے؟ بعض دفعہ خط کھولتے ہی پیسے نکلتے ہیں جو پڑھنے والے کے لیے رکھے جاتے ہیں انکو لینا کیسا ہے
asked Feb 28, 2021 in نکاح و شادی by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1349/42-731

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔شادی کی تاریخ کی تعیین کے لئے لال خط بھیجنا محض ایک رسم ہے ، اسلام رسموں کو مٹانے کے لئے آیاہے، نہ کہ رواج دینے کے لئے۔ اس لئے لال خط بھیجنا اور یہ خط لکھنے و پڑھنے کے نام پر لوگوں کا جمع ہونا جائز نہیں ہے۔ اسی طرح اس موقع پر اجرت لینے سے احتراز ضروری ہے۔تاہم بطور ہدیہ ہو تو اس کا لینا درست ہے۔ مگر اس طرح کی مجلسیں باعث گناہ ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 7, 2021 by Darul Ifta
...