106 views
حضرات مفتیان کرام کیا فرماتے ہیں مسئلہ ذیل کے بارے میں
ہمارے یہاں یہ بات کافی رائج ہے اور معتمد علماء کرام کا عمل بھی ہے کہ وہ اپنی تصنیف کردہ کتاب کبھی تو اس کی طباعت کا حق اپنے ہی پاس رکھتے ہیں اور کبھی کسی کتب خانے والے سے اس کو فروخت کر دیتے ہیں
امید ہے کہ مدلل جواب دیکر مشکور و ممنون کریں گے
asked Mar 8, 2021 in متفرقات by Md M Haque

1 Answer

Ref. No. 1354/42-767

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کتاب لکھ کر اس کو کسی کتب خانہ والے کے ہاتھ  بیچ دینا اور حق طباعت کا بھی پیسہ لےلینا درست ہے۔نیز  اگرصرف حق طباعت کو فروخت کیا جائے تو   بھی  درست ہے۔ حق طباعت آج کل عرف کی بنا پر  ایک  ایسا قانونی حق  بن چکا ہے جس کا رجسٹریشن ہوتاہے اور اب یہ اعیان و اموال کے درجہ میں ہے، اور ایک مال متقوم ہے۔ بیع  کے اندر مبیع کا مال متقوم ہونا ضروری ہے۔   البتہ اگر سافٹ کاپی فروخت کریں اور اس کے ساتھ حق طباعت بھی دیدیں اور دونوں کا پیسہ ایک ہی عقد میں طے کرلیں تو یہ صورت زیادہ بہتر ہے۔ دراصل یہ مسئلہ علماء کے درمیان مختلف فیہ ہے مگر دارالعلوم دیوبند نے حق طباعت کو مال متقوم  مان کر اس کی خریدوفروخت کی اجازت دی ہے۔ اور اسی کو راجح قراردیاہے۔

والحاصل أن القياس في جنس هذه المسائل أن يفعل صاحب الملك ما بدا له مطلقا لأنه يتصرف في خالص ملكه وإن كان يلحق الضرر بغيره، لكن يترك القياس في موضع يتعدى ضرره إلى غيره ضررا فاحشا كما تقدم وهو المراد بالبين فيما ذكر الصدر الشهيد وهو ما يكون سببا للهدم وما يوهن البناء سبب له أو يخرج عن الانتفاع بالكلية وهو ما يمنع من الحوائج الأصلية كسد الضوء بالكلية على ما ذكر في الفرق المتقدم واختاروا الفتوى عليه. (فتح القدیر، مسائل شتی من کتاب القضاء 7/326)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 15, 2021 by Darul Ifta
...